بھٹکل:16/ڈسمبر (ایس او نیوز) کے ایم سی اسپتال منگلورو کے شعبہ نطق و سماعت کی جانب سے 18ڈسمبر بروز اتوارکو بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں سننے اور بولنے کا مفت چک اپ کیمپ اور بچوں کے لئے مفت سرجری کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک منعقد ہونے والے کیمپ میں کے ایم سی اسپتال کے ماہر ڈاکٹر جانچ کریں گے اور بچوں کے لئے مناسب علاج تجویز کریں گے۔ سرکاری اسپتال کے ذمہ داران نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر اُن کے گھروں میں ایسے کوئی بچے ہوں جنہیں سننے اور بولنے میں تکلیف یا دشواری ہو تو وہ اپنے بچوں کو اس کیمپ میں ضرور لائیں اور فری کیمپ سے فائدہ اُٹھائیں۔